نسیم درانی
Appearance
نسیم احمد خان درانی 14 اگست 1938ء میں آگرہ، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ نسیم درانی نے جامعہ کراچی سے ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی۔ فن افسانہ نگاری میں اپنے جوہر دکھائے۔ آپ کی وجہ شہرت کراچی سے شایع ہونے والا اردو کا نمائندہ ادبی جریدہ سیپ ہے جس کے آپ بانی اور مدیر ہیں۔ آپ پاکستان رائٹرز گلڈ سے بھی وابستہ رہے اور پاکستان میں ادبی رجحانات کے فروغ کے لیے کوشاں ہوئے۔ حاصل کردہ اعزازات میں یادگار جگر گولڈ میڈل اور سیپ کی کامیاب اشاعت کے پچاس سال شامل ہیں۔