نصرت آراء (بل بتوڑی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بچوں کی معروف مزاحیہ اداکارہ

90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر بچوں کے ڈراما سیریل ’عینک والا جن‘ نے خوب مقبولیت حاصل کی،

بل بتوڑی کا کردار کرنے والی نصرت آراء نے اپنے فنی کیرئیر میں صرف ایک مشہور ڈراما عینک والا جن' ہی کیا جس میں ان کے کردار کو خوب پسند کیا گیا،

نصرت آراء 30 سال قبل کراچی سے لاہور منتقل ہو گئی تھیں تاکہ کسی بڑے ڈراما میں کام کر سکیں لیکن عینک والا جن کے علاوہ انھیں کوئی ڈراما نہ ملا۔

انڈسٹری میں شدید ناکامی کے باعث وہ مالی مشکلات سے بھی دوچار تھیں، تنگ کمرے میں رہنے والی نصرت آراء کے لیے کھانا پینا رہائش اور زندگی کا ہر معاملہ ہی الجھ گیا تھا۔

14 اکتوبر 2017ء کو لاہور میں وفات پائی ، انھیں پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا جب کہ ایک سال قبل فالج کا دورہ پڑنے کے باعث انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی عمر 65 برس تھی،