نظریہ انتظام خوف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نظریہ انتظامِ خوف ایک سماجی اور ارتقائی نفسیات کا نظریہ ہے جو اصل میں جیف گرین برگ ، شیلڈن سولومن اور ٹام پیز ینسکی نے تجویز کیا تھا اور ان کی کتاب ’مرکز میں کیڑا: زندگی میں موت کے کردار پر‘ (The Worm at Core: On the Role of Death in Life) یہ تجویز کرتا ہے کہ ایک بنیادی نفسیاتی تصادم جبلتِ ذاتی محافظت کا نتیجہ ہے جبکہ یہ محسوس کرتے ہوئے کہ موت ناگزیر اور کسی حد تک غیر متوقع ہے۔ یہ تنازع دہشت پیدا کرتا ہے، جس کا انتظام فرار پسندی اور ثقافتی عقائد کے امتزاج کے ذریعے کیا جاتا ہے جو حیاتیاتی حقیقت کا مقابلہ کرنے کے لیے معنی اور قدر کی زیادہ اہم اور پائیدار شکلوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔[1][2]

موت کی بے چینی کو تسکین دینے کے لیے سب سے واضح مثال ثقافتی اقدار ہے جو بالکل ہی لافانیت مہیا کرنے کا دعٰوی کرتا ہے (مثلاً مذہب کے ذریعے زندگی بعد از موت پر یقین کرنا وغیرہ)۔البتہ، یہ نظریہ دوسرے ثقافتی اقداروں کے بارے میں بھی بحث کرتا ہے - بشمول وہ جو ظاہری طور پر موت سے غیر مطعلقہ ہے - علامتی لا فانیت مہیا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، قومی شناخت کے اقدار، آنے والی نسلوں، مباشرت پر ثقافتی نقطہ نظر اور جانوروں پر انسانوں کو برتری دینے کو موت کے خوف کو سکون دینے سے جوڑا گیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The causes and consequences of a need for self-esteem: A terror management theory" 
  2. A terror management theory of social behavior: The psychological functions of self-esteem and cultural worldviews