نور (رسالہ) ، رام پور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • یہ مکتبہ الحسنات کا رسالہ تھا۔اس کا شمار بھی بچوں کے اہم اور مقبول رسالوں میں ہوتا تھا۔
  • ستمبر 1953ء میں پندرہ روزہ کی شکل میں اشاعت کا آغاز ہوا۔
  • دسمبر 1968ء میں یہ ماہنامہ میں تبدیل ہو گیا۔
  • ابو سلیم عبد الحئی اس کے بانی مدیر تھے۔
  • اس رسالہ کو اہم ادیبوں کا تعاون حاصل تھا۔ جن میں شکیل انور صدیقی، سلامت علی مہدی اور مہر النساء کے نام بھی ہیں۔ ماہنامہ ’نور‘ سے مائل خیرآبادی اور مرتضیٰ ساحل تسلیمی جیسی اردو کی معتبرشخصیات کی وابستگی رہی ۔
  • اس رسالہ کا ایک خاص فیچر ریڈیو نورستان تھا۔ اس کے علاوہ بچوں کی آپ بیتی، تلاش کیجئے انعام لیجئے معلوماتی مشغلہ بھی اس کے اہم کالم تھے۔
  • نور کے کئی خصوصی شمارے بہت مقبول ہوئے ہیں جن میں شکاریات نمبر قابل ذکر ہے۔