نیوکلیائی تعامل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نویاتی تعامل سے رجوع مکرر)
نیوکلیائی تعامل کی وضاحت کا خاکہ

نیوکلیر فزکس (nuclear physics) میں نیوکلیائی تعامل (nuclear reaction) اس رد عمل کو کہا جاتا ہے جس میں مرکزے یا مرکزی ذرات آپس میں متصادم ہوکر ایک نئی خصوصیات کی حامل پیداوار (product) بنا دیتے ہیں۔ اصولاً تو ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ایک تعامل میں دو سے زیادہ ذرات ملوث ہوں لیکن درحقیقت ایسا تعامل بہت کم ہوتا ہے۔ اگر کسی تصادم میں ٹکرانے کے بعد وہ ذرات کوئی نئی پیداوار کرنے کی بجائے اپنی حالت کو برقرار رکھتے ہوئے الگ الگ ہوجائیں تو ایسے تصادم کو مرکزی تعامل نہیں کہتے بلکہ اسے لچکدار تصادم کہا جاتا ہے۔