مندرجات کا رخ کریں

نیشنل میڈیکل کمیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قومی میڈیکل کمیشن
پیش رومیڈیکل کونسل آف انڈیا
قِسمقانونی ادارہ
مقصدطبی تعلیم، تحقیق، اور پیشہ ورانہ معیارات کا تحفظ
ہیڈکوارٹرنئی دہلی, بھارت
چیئرمین
بی این گنگادھر (عارضی)
Parent organization
وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند
ویب سائٹnmc.org.in

نیشنل میڈیکل کمیشن (انگریزی: National Medical Commission)، جسے مختصراً این ایم سی کہا جاتا ہے، بھارت کا ایک قانونی ادارہ ہے جو طبی تعلیم، طبی پیشہ ورانہ افراد، اداروں اور تحقیق کو منظم کرتا ہے۔ یہ ادارہ 25 ستمبر 2020 کو قائم کیا گیا اور اس نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جگہ لی۔[1]

تاریخ

[ترمیم]

این ایم سی کو 2019ء میں ایک آرڈیننس کے ذریعے عارضی طور پر قائم کیا گیا اور پھر بھارتی پارلیمنٹ نے 8 اگست 2019ء کو اسے مستقل قانون کا درجہ دیا۔[2]

یہ کمیشن طبی قابلیتوں کو تسلیم کرنے، طبی اداروں کو منظوری دینے، طبی ماہرین کو رجسٹر کرنے، اور بھارت میں طبی انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے جیسے امور کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔

اہم ذمہ داریاں

[ترمیم]
  • طبی تعلیم اور تحقیق کا معیاری سطح پر تحفظ۔
  • طبی اداروں کی منظوری اور طبی ماہرین کی رجسٹریشن۔
  • نیٹ (NEET) امتحان کے نصاب کو منظور کرنا۔
  • ایم بی بی ایس نصاب میں اصلاحات۔

متنازع فیصلے

[ترمیم]

این ایم سی نے چند اہم مضامین، جیسے طب رئوی اور ہنگامی طب (ایمرجنسی میڈیسن) کے موضوع کو کو ایم بی بی ایس کے نصاب سے نکال دیا، جس پر تنقید کی گئی۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "NMC comes into force from today, repeals Indian Medical Council Act"۔ ANI News۔ 25 ستمبر 2020۔ 2020-09-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-24
  2. "President gives assent to National Medical Commission Bill; panel to replace MCI will be formed within six months"۔ Firstpost۔ 8 اگست 2019۔ 2019-08-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-18
  3. "Maharashtra HC questions NMC over removal of three subjects from UG syllabus"۔ Shiksha۔ 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023 {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)