نیم محفوظ (ویکیپیڈیا)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیم محفوظ کی اصطلاح ویکیپیڈیا پر ایسی مواقع پر استعمال کی جاتی ہے کہ جب کسی مقالے یا صفحے کو ترمیمات و تدوین کے لیے ایسے مقفل کر دیا جائے کہ صرف وہ صارفین ہی اس میں تدوینی خانے کا اختیار استعمال کر سکیں جو داخل نوشتہ ہو چکے ہوں۔ ایسا کرنے کی وجوہات عام طور پر متعلقہ صفحے کے متن کی نزاکت یا کسی جانب سے اندیشۂ جانبداری و تخریب کاری ہو سکتی ہیں۔ اس قسم سے نیم مقفل کیے گئے صفحات میں بالائی جانب مندرجہ ذیل یادآوری دکھائی دیتی ہے۔