وولٹیک پائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


وولٹیک پائل ایلیسینڈرو وولٹا کی ایجاد کردہ پہلی برقی بیٹری ہے جو ایک برقی سرکٹ کو مسلسل مقدار میں بجلی فراہم کرتی ہے۔ اس کی اشاعت وولٹا نے سن 1800 میں کی تھی۔

1870ء عیسوی کے الیکٹرکل ڈائنامو جنریٹر کی آمد سے قبل تک وولٹا کی بے شمار بیٹریاں بنائی گئیں اور انھیں عام استعمال کیا جاتا رہا۔

وولٹا کی یہ ایجاد ایک سائنسدان لوگی گیلوانی کی 1780ء کی دہائی میں کی گئی کھوج کے نظریے پر منحصر ہے جس کے مطابق ایک مینڈک کی ٹانگ کے ساتھ دو دھاتوں کو سیریز میں لگا دیا جائے اور انھیں باہمی طور پر بھی جوڑ دیا جائے تو الیکٹرک کرنٹ پیدا ہوتا ہے۔ کائونٹ والٹا نے مینڈک کی ٹانک کی جگہ الیکٹرولائٹ کا استعمال کیا۔

وولٹیک پائل جست اور تانبے کی دھاتوں کی پلیٹوں پر مشتمل ھوتی ہیں۔ ان پلیٹوں کو الیکٹراد کہتے ہیں جو کارڈ بورڈ کے ذریعے سے الگ کیے گئے ہوتے ہیں۔ جب انھیں ایک تار کے ذریعے آپس میں ملایا جاتا ہے تو برق کا بہائو شروع ہو جاتا ہے۔

.