ویکیپیڈیا:جاوا سکرپٹ ویکی براؤزر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جاوا سکرپٹ ویکی براؤزر ایک ایسا سکرپٹ ہے جس کی مدد سے صارفین نیم خودکار ترامیم بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔اس کا عمومی استعمال بالکل آٹوویکی براؤزر جیسا ہے لیکن اسے استعمال کرنے کے لیے انسٹالیشن فائلز کی ضرورت نہیں پڑتی۔اسے تمام بڑے آپریٹنگ سسٹمز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈیزائن اور کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے اس سکرپٹ کا انحصار بہت زیادہ حد تک آٹو ویکی براؤزر پر ہے۔مثال کے طور پر املائی اغلاط اوریوزر چیک پیج وغیرہ۔اس سکرپٹ کو تمام ایڈمنز استعمال کر سکتے ہیں بصورت دیگر آپ کو اپنا نام یہاں درج کرانا ہوگا۔

انسٹالیشن[ترمیم]

اس سکرپٹ کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اسے اپنی ذاتی جاوا سکرپٹ فائل میں امپورٹ کرنا پڑے گا۔چاہے جس ویکی پر آپ اسے استعمال کر رہے ہیں وہاں پہلے ہی آٹؤویکی براؤزر انفراسٹرکچر موجود ہو، آپ کو اسے خود ہی انسٹال کرنا پڑے گا۔اس سکرپٹ کو پورے ویکیپیڈیا پر انسٹال بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ اس سکرپٹ کو انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے Special:MyPage/common.js پر جا کر اپنی کامن ڈاٹ جے ایس فائل کھول لیں۔ اسے ایڈٹ کر کے سب سے نیچے درج ذیل لائن کاپی کر کے پیسٹ کر دیں۔

mw.loader.load('//en.wikipedia.org/w/index.php?title=User:Joeytje50/JWB.js/load.js&action=raw&ctype=text/javascript');

صفحہ محفوظ کرنے پر اگر کوئی ایرر آئے تو اسے نظرانداز کر دیں۔ یاد رکھیں کہ اس سکرپٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کا صارف نام یہاں اس صفحے پر لازمی درج ہو۔

شروع کریں[ترمیم]

سکرپٹ کو انسٹال کرنے کے بعد یہاں اس صفحے پر آئیں۔ کچھ دیر میں جاوا سکرپٹ ویکی براؤزر کا انٹرفیس آپ کے سامنے ہوگا۔