ویکیپیڈیا:درخواست منتقلی زمرہ جات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

اردو ویکیپیڈیا پر موجود زمرہ جات کو براہ راست کوئی بھی صارف کسی دوسرے نام کے جانب منتقل کر سکتا ہے لیکن ایسا کرنے سے صرف زمرہ منتقل ہوتا ہے اور پہلے سے موجود صفحات زمرے سے خارج ہو جاتے ہیں۔ چونکہ ویکی صارفین کو اس کی ضرورت با رہا پیش آتی ہے لہذا اس مشکل کو حل کرنے کے لیے یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت اردو ویکی کے کسی صارف کو اگر پہلے سے موجود زمرہ جات کے نام کسی نئے نام کے جانب منتقل کرنا ہو تو نیچے ایک متعین طریقہ سے درخواست دے سکتا ہے، اگر درخواست صحیح اور درست ہو (تخریب کاری کے زمرہ میں نہ آتی ہو) تو خودکار طور پر فوراً درخواست پر عمل کر دیا جاتا ہے۔

طریقہ کار

اوپر موجود ترمیم کی بٹن پر کلک کریں۔ جب خانہ ترمیم کھل جائے تو اس میں زمرہ کا نام درج کرنے کے لیے نئی سطر کے آغاز میں ستارہ (*) ڈالیں اور اس کے بعد موجود زمرہ کا نام (جس نام سے زمرہ اردو ویکی میں پہلے سے موجود ہے) درج کریں۔ بعد ازاں @ کی علامت اور مطلوبہ زمرہ کا نام درج کریں۔ بطور نمونہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

*مرافقات@کمپنیاں
*شخصیات بلحاظ مرافقہ@شخصیات بلحاظ کمپنی

مطلوبہ زمرہ جات درج کرنے کے بعد نیچے موجود منتقلی شروع کریں! کی بٹن پر کلک کریں۔


زمرہ جات کے نام درج کرنے کے ذیل میں چند خصوصی ہدایات
  1. کومہ کا خصوصی خیال رکھیں، اردو میں کومہ اس طرح (،) ہوتا ہے اور انگریزی میں اس طرح (,)، اس بات کا خصوصی خیال رکھیں۔
  2. نئی سطر سے قبل ستارہ (*) لازماً درج کریں۔

منتقلی شروع کریں!