ویکیپیڈیا:مقطر غلط کاری نویس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مقطار غلط کاری ایک آلہ ہے، جس کے استعمال کا اختیار صرف قابل اعتماد صارفین کو دیا جاتا ہے جو مقطار غلط کاری گروہ میں شامل ہوتے ہیں۔ اس کا مقصد نقصان دہ ترامیم کے عام نمونوں کو سامنے لانا اور ان کی روک تھام کرنا کرنا ہے۔ یہ خودکار طور پر تازہ ترامیم کا موازانہ بنائے گئے مقطار (فلٹر) سے کرتا ہے اور ترامیم پر ٹیگوں کا اضافہ کرتا ہے۔ جس سے حالیہ تبدیلیاں پر نظر رکھنے والے تمام صارفین ایسی نقصان دہ ترامیم کو فوری طور پر درست کر سکتے ہیں۔ مقطار دوران ترمیم یا صفحہ محفوظ کرنے کی کوشش پر ترمیم کنندہ کو یا تو پہلی بار خبردار کرتا ہے اور دوسری بار محفوظ کا بٹن استعمال کرنے پر ترمیم کو محفوظ کر دیتا ہے یا زیادہ نقصان دہ ترمیم کو محفوظ ہی نہیں ہوتا۔ بعض صورتو‍ں میں یہ صرف ٹیگ کا اضافہ کرتا ہے۔