ویکیپیڈیا:ٹھکر کے ہاشم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پنجاب پاکستان کا ایک سرحدی گاؤں جو آبادی کے چند سو نفوس پر مشتمل ہے یہ گاؤں ""ٹھکر کے ہاشم"" یا "ہاشم کے" گاؤں کا نام یہاں پر اوکاڑہ کے مشہور وٹو قبیلہ کی ذیلی شاخ ٹھکر کے وٹو خاندان کے ایک بزرگ سردار محمد ہاشم خاں کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے کیونکہ سردار محمد ہاشم خاں وٹو گردونواع میں خاصی بڑی جاگیر کے مالک تھے اسی بنا پر گاؤں کا نام ٹھکر کے ہاشم پڑھ گیا اگر اوکاڑہ سے مشرق کی جانب حویلی لکھا سفر کیا جائے تو یہ گاؤں موضع دھرنگا میں واقع ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی سے بجانب شمال واقع ہے- پنجابی طرز معاشرت اس گاؤں کا کلیدی جز ہے لوگوں کا ذریعہ معاش ذراعت پیشہ ہے تاہم نئ نسل تعلیم کی طرف بخوبی گامزن ہے-میاں محمد اعظم ریاض وٹو ایڈووکیٹ مقامی طور پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں- فلاحی سہولیات کا فقدان یہاں کے سیاسی نظام پر واضع سوالیہ نشان ہے؟ پنجاب کے دوسرے کئ پسماندہ دیہات کی طرح یہاں پر بھی پسماندگی ہے- معروف شخصیات میں سردار محمد امیر خاں وٹو, میاں محمد یار وٹو میاں سادن علی وٹو, میاں محمد ریاض خاں وٹو, میاں حاکم علی وٹو, میاں ممتاز علی وٹو, میاں سردار خاں وٹو, میاں خادم علی وٹو وغیرہ قابل ذکر شخصیات ہیں.