ویکیپیڈیا:کھاتہ ساز
Appearance
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
کھاتہ ساز صارفی اختیارات کے ذریعہ کھاتہ تخلیق کرنے کی تحدید کم یا ختم کی جاسکتی ہے۔ کھاتہ ساز کی اجازت سے یومیہ کھاتہ تخلیق کرنے کی حد (فی الحال 6) کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ نیز کھاتہ ساز صارفین کو پہلے سے موجود ناموں پر کھاتہ بنانے کی بھی اجازت دے سکتے ہیں۔
کھاتہ سازان کے پاس یہ اختیار بھی ہوتا ہے کہ سیاہ فہرست میں درج ناموں پر بھی نئے کھاتے تخلیق کرسکتے ہیں۔