ویکیپیڈیا:ہگل/پیغام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہگل 3

ہگل کا تازہ ترین ورژن ہگل 3.4.12 ہے۔ اگر آپ نے اب تک اسے تازہ نہیں کیا ہے تو اس ربط پر جائیں اور ہگل کو تازہ کر لیں۔

ہگل
اردو ویکیپیڈیا

ہگل ویکیپیڈیا میں تخریب کاری سے تحفظ کے لیے تیار کیا گیا ایک نیم خودکار آلہ ہے۔ اس کے ذریعہ صفحات میں ترامیم انتہائی سرعت سے کی جا سکتی ہیں، بلکہ تھوڑے سے وقت میں زیادہ ترامیم کے لیے یہ ایک بہترین آلہ ہے؛ تاہم جدید یا نا تجربہ کار صارفین اسے استعمال نہ کریں تو بہتر ہوگا۔ نیز ہگل کے استعمال کے دوران ویکیپیڈیا کی جملہ ہدایات و حکمت عملیاں لازماً پیش نظر رکھیں، اور اس بات کا خیال رہے کہ ہگل کے غلط یا نا مناسب استعمال سے آپ کے صارف کھاتہ پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

ہگل سے کی جانے والی ترامیم کی ذمہ داری اسی کھاتہ پر عائد ہو گی جس کے ذریعہ متعلقہ ترامیم انجام دی گئی ہیں۔ "خودکار آلہ کا استعمال" آپ کے کاموں کے لیے وجہ جواز نہیں بن سکتا۔

کسی ترمیم کا استرجع ترمیمی جنگ کا جواز نہیں ہے، نیز تخریب کاری کا غیر متنازع ہونا لازمی ہے۔

ہمارا آئی آر سی چینل بھی ہے! اگر آپ کوئی تجویز پیش کرنا چاہتے ہیں یا آپ کو کسی قسم کی معاونت درکار ہو تو اس چینل پر رابطہ کر سکتے ہیں irc.freenode.net #huggle