ویکیپیڈیا کے خاتمے کی پیش گوئیاں
Appearance
متعد و مختلف جرائد اور مبصرین وسیع پیمانے پر ویکی پیڈیا کے خاتمے کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ سنہ 2005ء کے لگ بھگ جیسے ہی ویکیپیڈیا نے اپنی پہچان بنائی، مختلف قیاسات اور تحفظات کے تحت اس کے مستقبل کے بارے میں ایک کے بعد دوسرا فتوی منظر عام پر آتا رہا ہے۔مثال کے طور پر کچھ لوگوں کی بقول اس کے مقالہ جات کے معیار میں تنزلی ہوئی ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اچھے مدیر اس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ مستقبل شناسوں کے مطابق ایک مدمقابل ویب گاہ ابھرے گی جو ویکیپیڈیا کے پاؤں اکھاڑ دے گی یا پھر ویکیپیڈیائی کمیونٹی کے اندرونی اختلافات ہی اس منصوبے کے لیے باعث سقوط ہوں گے۔