ٹاما (بلی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹاما (بلی) جاپان کے دیہاتی ریلوے اسٹیشن کی اسٹیشن ماسٹرتھی۔ یہ جاپان کے کاشی ریلوے اسٹیشن پر کام کرتی تھی۔ ٹاما بلی نے جاپان کے کاشی ریلوے اسٹیشن کو خسارے سے نکلنے میں بڑی مدد دی۔ لوگ اس بلی کو بطور اسٹیشن ماسٹر دیکھنے کے لیے خاص طور پر ریلوے سے سفر کرتے۔2007ء میں ٹاما بلی کو اسٹیشن ماسٹر تعنیات کرنے سے پہلے معاشی بحران کی وجہ سے واکایاما الیکٹرک ریلوے بند ہونے والی تھی تاہم ٹاما بلی کی مقبولیت کی وجہ سے ریلوے لائن دیوالیہ ہونے سے بچ گئی۔ ٹاما بلی نے واکایاما الیکٹرک ریلوے کے کاشی اسٹیشن پر 8 سال بطور اسٹیشن ماسٹر کے فرائض سر انجام دیے۔ ٹاما بلی اس سال جون میں 16 سال کی عمر مر گئی۔ اس کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ ٹاما کے مرنے کے بعد 50 دن کا روایتی سوگ منایا گیا جس کے بعد نی ٹاما(Nitama) یا ٹاما دوم کو نئی اسٹیشن ماسٹر کو نامزد کیا گیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]