ٹشو پیپر
ٹشو پیپر (انگریزی: Tissue paper) یا صرف ٹشو ایک ہلکا پھلکا کاغذ یا ہلکا کریپ پیپر ہے۔ کاغذی مشین سے ری سائیکل شدہ کاغذ کو عمومًا ٹشو بنایا جا سکتا ہے۔
شو پیپر بہت ہمہ اقسام میں دست یاب ہے، تاہم یہ مختلف الاقسام ٹشو مخصوص مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔ جیسے کہ حفظان صحت سے متعلق ٹشو پیپر، چہرے کا ٹشوز، کاغذی تولیے، پیکنگ میٹریل کے طور پر، اور (بعض اوقات تخلیقی) استعمال میں بھی بہ روئے کار ہوتا ہے۔
ٹشو پیپر کا استعمال ترقی یافتہ ملکوں میں عام ہے، شمالی امریکا میں تقریبًا 21 ملیئن ٹن، تو یورپ میں 6 ملیئن کا سالانہ استعمال ہوتا ہے۔
استنجا کے لیے استعمال
[ترمیم]ٹشو پیپر کثرت سے بیت الخلاء میں بھی مستعمل ہیں۔ چنانچہ مسلمان علماء کا یہ فتوٰی ہے کہ استنجا کے بعد ٹوائلٹ پیپر استعمال کرنا درست ہے؛ کیوں کہ یہ پیپر لکھنے وغیرہ میں استعمال نہیں ہوتا ہے؛ بلکہ اسے استنجاء وغیرہ کے مقصد سے ہی تیار کیا جاتا ہے۔[1]