پاکستان ایک اور خواب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

"پاکستان ایک اور خواب" اردو ادیب اور فلسفی اسراراحمد ادراک کی تصنیف ہے۔ کہانی کے پیرائے میں انھوں نے اپنا فلسفہ مثالی ریاست پیش کیا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پاکستان کے مستقبل کو ایک خواب کی صورت بیان کیا ہے۔ پاکستان ایک خواب کی تعبیر تھا۔ وہ خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ اب اس خواب کی تعبیر کو مثالی ریاست میں بدلنے کا خواب نئی نسل دیکھ رہی ہے۔ کتاب کا موضوع امید اور مثبت خیال کی طاقت ہے اور ایک مثالی ریاست کی پیشین گوئی کے ساتھ طریقہ کار بھی بیان کر دیا گیا ہے۔