پوسٹ کارڈ
Jump to navigation
Jump to search
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے پوسٹ کارڈ (ضد ابہام) اور پوسٹ کارڈ (ضد ابہام)۔
پوسٹ کارڈ (کمپیوٹنگ) یا پوسٹل کارڈ سے مغالطہ نہ کھائیں۔
پوسٹ کارڈ موٹے کاغذ کا مستطیل ہے یا کارڈ بورڈ سے بنا ہوتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس پر کچھ بھی لکھ کر ڈاک کے ذریعے بھیجا تو جا سکتا ہے، مگر اس کے لیے لفافے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی مستطیل کی بجائے دیگر شکلوں کا بھی استعمال ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ایجادی مستثنیات بھی ممکن ہیں، جیسے کہ لکڑی کا پوسٹ کارڈ جو پتلی لکڑی سے بنا ہوتا ہے اور تانبے کے پوسٹ کارڈ جو ریاستہائے متحدہ امریکا کی ریاست مشیگن کی کاپر کنٹری میں بیچے جاتے ہیں یا ناریل کے پوسٹ کارڈ کو کچھ جزیرہ جاتی علاقوں میں بیچے جاتے ہیں۔