پولیس کا صداقت نامہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پولیس کا صداقت نامہ یا پولیس سرٹی فیکیٹ (انگریزی: Police certificate) ایک سرکاری دستاویز ہے جو پس منظری جانچ کی وجہ سے پولیس یا ملک کی کسی سرکاری ایجنسی کی جانب سے جاری ہوتا ہے تاکہ کوئی درخواست گزار کے مجرمانہ ریکارڈ کا شمار کیا جائے، اگر وہ فی الواقع ہو۔ مجرمانہ ریکارڈ میں گرفتاری، سزا اور ممکنہ مجرمانہ مقدمات شامل ہو سکتے ہیں۔ پولیس کے صداقت نامے کو ہانگ کانگ میں اچھے شہری صداقت نامہ، کچھ دیگر ممالک میں خوش اطواری صداقت نامہ (good conduct certificate) اور پولیس کا توضیحی صداقت نامہ ( police clearance certificate) بھی کہا جاتا ہے، جبکہ آسٹریلیا میں اسے قومی پولیس کی تاریخ کی جانچ (national police history check) کہا جاتا ہے۔ اسی صداقت نامے کو عدالتی ریکارڈ کے ماخوذات (judicial record extracts) بھی کہا جاتا ہے۔

درخواست گزاروں کو انگلیوں کے نشانات اور کچھ شخصی معلومات فراہم کرنے پڑ سکتے ہیں تاکہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ ممکن ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے سرکاری ایجنسی فیس وصول کر سکتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]