پھلوں کا کیچپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پھلوں کا کیچپ ایسی مصالحہ جاتی چاشنی ہے جس میں پھل بنیادی جزو کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کی تیاری میں مختلف پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں زیادہ تر کیلے، سیب، انگور، انار، آڑو شامل ہوتے ہیں۔ کیلے کا کیچپ پھلوں کے کیچپ کی مہشور قسم ہے جو فلپائن میں بہت عام ہے اور لوگ اسے بہت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ کچھ کمپنیاں تجارتی پیمانے پر فروٹ کیچپ تیار کرتی ہیں جیسے فلپائن میں مقیم جفران کمپنی جو پڑے پیمانے پر کیچپ تیار کرکے منڈیوں میں سپلائی کرتی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی، ریاست ہائے متحدہ امریکا میں موجود چَپس (Chups) نامی کمپنی کیلے کا کیچپ تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔

جائزہ[ترمیم]

پھلوں کا کیچپ بنیادی طور پر مختلف پھلوں سے تیارکیا جاتا ہے جیسے سیب ، ناشپاتی ، آڑو ، کرینٹ ، انگور ، کیوی ، چیری اور بیر وغیرہ [1] [2] [3]۔ بہت سے دیگر پھل جیسے آم ، کیلا ، انناس ، پپیتا اور دیگر شامل ہو سکتے ہیں [4] کبھی کبھی متعدد پھل ملا کر مخلوط پھلوں کا کیچپ تیار کا تیار کیا جاتا ہے [5] کالی مرچ کو ایک مصالحے کے طور پرکیچپ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے[5]۔ اس کی تیاری میں کبھی کبھی سرکہ، ادرک اور چینی یا براؤن شوگر استعمال کی جاتی ہے۔[5] [3] [2] پھلوں کا کیچپ اسی طرح استعمال ہوتے ہیں جیسے ٹماٹر کیچپ بہت زیادہ عام ہے۔[1] [6] اس کا استعمال گائے کے گوشت اور مختلف پکوان جیسے میٹ لوف میں کیا جا سکتا ہے [3] یہ سینڈویچ پر لگانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے [3]۔

تجارتی کمپنیاں[ترمیم]

نیوٹری ایشیا فلپائن کے شہر منیلا میں واقع ایک کمپنی ہے جو کیلے کا کیچپ جعفران برانڈ کے نام سے تیار کرتی ہے [7] [8]۔ چپس ایک چھوٹی سی کمپنی ہے اور اسی نام سے پھلوں کا کیچپ بھی بناتی ہے جو واشنگٹن ، ڈی سی میں تیار کیا جاتا ہے [6] [9]۔ چپس پھلوں کا کیچپ چھ ذائقوں میں تیار کیا جاتا ہے:

  • کروندا
  • آم
  • آڑو
  • آلو بخارہ
  • بلوبیری
  • مسالا انناس [10]
لوکو موکو کے اوپر ذائقہ دار فروٹ کیچپ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Freezing Canning Cookbook۔ 1964۔ صفحہ: 311۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  2. ^ ا ب Simmons, Holley (June 30, 2014)۔ "'Chups: Fruit ketchups stirred up by a couple with a passion for condiments"۔ Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  3. ^ ا ب پ ت Nevin Martell (August 18, 2015)۔ "'Chups Spicy Pineapple"۔ Men's Journal۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  4. D. de Las Casas، Z.C. Gagatiga (2011)۔ Tales from the 7,000 Isles: Filipino Folk Stories: Filipino Folk Stories۔ World Folklore Series۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 148۔ ISBN 978-1-59884-699-7۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  5. ^ ا ب پ S. Raichlen (2015)۔ Planet Barbecue!: 309 Recipes, 60 Countries۔ Workman Publishing Company۔ صفحہ: 44۔ ISBN 978-0-7611-6447-0۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  6. ^ ا ب A. Giles (2016)۔ Beyond Canning: New Techniques, Ingredients, and Flavors to Preserve, Pickle, and Ferment Like Never Before۔ Voyageur Press۔ صفحہ: 105۔ ISBN 978-0-7603-4865-9۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  7. Publication۔ 1918۔ صفحہ: 58۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  8. L. Ziedrich، C. Williams (2009)۔ The Joy of Pickling: 250 Flavor-Packed Recipes for Vegetables and More from Garden or Market (revised ایڈیشن)۔ Harvard Common Press۔ صفحہ: 349۔ ISBN 978-1-55832-375-9۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  9. "Nutri-Asia Inc.: Private Company Information"۔ بلومبرگ ایل۔پی۔۔ June 12, 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016 
  10. Iris C. Gonzales (January 25, 2016)۔ "NutriAsia to bring condiments business overseas"۔ The Philippine Star۔ 07 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 12, 2016