پینجاری نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پینجاری نیشنل پارک
مقامبینن، مغربی افریقہ
قریب ترین شہرتنگویتا
رقبہ2,755 کلومیٹر2 (1,064 مربع میل)
ویب سائٹhttps://www.african-parks.org/the-parks/pendjari

پینجاری نیشنل پارک ( (فرانسیسی: Parc National de la Pendjari)‏ ) برکینا فاسو کے آرلی نیشنل پارک سے ملحق شمال مغربی بینن میں واقع ہے۔ دریائے پینڈجاری کے نام سے موسوم یہ قومی پارک اپنی جنگلی حیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ افریقی جنگلی ہاتھی، شیر، ہپوپوٹیمس، افریقی بھینس اور مغربی افریقہ میں مختلف چکاروں کی آخری آبادیوں کا گھر ہے۔ یہ پارک پرندوں کی بھرپور آبادی کے لیے بھی مشہور ہے۔

پینڈجاری نیشنل پارک کا رقبہ 2755 مربع کلومیٹر (275500 ہیکٹر) ہے۔ اور واپ (ویسٹ نائیجر۔آرلی۔پینجاری) کمپلیکس کا حصہ ہے، جو بینن، برکینا فاسو اور نائجر کا ایک بڑا محفوظ علاقہ ہے۔ اتاکورا سلسلہ کوہ کی پہاڑیاں اور چٹانیں پارک سے نظر آتی ہیں۔

مارچ، 2009ء میں، پارک کو عارضی طور پر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے پروگرام کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور جولائی، 2017ء میں، اسے واپ کمپلیکس کی بین الاقوامی توسیع کے حصے کے طور پر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر نامزد کیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]