پی باڈی اعزاز
پی باڈی اعزاز ایک امریکی اعزاز ہے جس کا اجرا 1940ء سے ہوا۔ شروع میں یہ اعزازت صرف ریڈیو پروگراموں کو دیے جاتے تھے مگر 1948ء میں ٹیلی وژن پروگراموں کو بھی انعام پانے والوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ یہ اعزاز ہر سال مئی یا جون کے پہلے ہفتے میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے سال میں بیس سے لے کر پینتیس پروگرام اور فلمیں حقدار ٹھہرتی ہیں، ان انعام کے حقداروں کے چناؤ کے لیے کسی بھی فن پارے کی تجارتی کامیابی کی بجائے اس کے فنی پہلوؤں کو مدنظر جاتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]پی پاڈی اعزاز کے اجرا سے متعلق 1939ء میں فیصلہ کیا گیا۔ اور اس اعزاز کی تقسیم پہلی بار 1941ء میں عمل میں آئی جو 1940 میں تخلیق کیے گئے پروگراموں میں سے چیدہ چیدہ پروگراموں کو دیے گئے۔ اعزازات دینے کے اس ادارے کو رقم جارج فاسٹر بی باڈی نامی تاجر نے مہیا کی، لہذا اس اعزاز کو اسی کا نام دیا گیا۔
ریڈیو کے لیے شروع کیے گئے اس اعزاز میں ٹی ایوارڈ بھی شامل کر لیے گئے، 1990ءاس میں مزید وسعت اور غیر ملکی فلموں کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا۔ لیکن جو فلمیں تجارتی نقطہ نگاہ سے بنا کر سینما گھروں میں نمائش کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں، وہ اس اعزاز کی مستحق نہیں سمجھی جاتیں۔ اس اعزاز کی ایک خاص بات جو اسے دوسرے اعزازات سے ممتاز کرتی ہے کہ اس کے لیے پہلے ہی وہ فن پارے چن لیے جاتے ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازنا مقصود ہوتا ہے اور انھیں ہی اس کے لیے مدعو کیا جاتا ہے نہ کہ اعزاز کی لیے ایک سے زیادہ فلمیں اور پروگرام نامزد کیے جائیں اور تقسیم کے دن جیتنے والے کا اعلان کیا جائے۔