پی ڈی اے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ذاتی رقمی معاون (personal digital assistant) جس کو مختصراً PDA بھی کہا جاتا ہے دراصل ایک دستی یا Hand-held (یعنی جس کو صرف ایک ہاتھ سے گرفت میں لیا جاسکتا ہے) آلـہ ہے جو کمپیوٹر، بعید تکلم (ٹیلیفون)، شبیہ کامل (فیکس) اور بین الاقوامی جال یا جالکار (انٹرنیٹ) کی خصوصیات اپنے اندر سموئے ہوتا ہے۔

ایک مثالی ذاتی رقمی معاون آپکے لیے ایک موبائل فون، فیکس مشین، انٹرنیٹ اور روزنامـچہ سازی تک کے تمام کام انجام دے سکتا ہے۔