چاڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چاڑ راجپوت قبیلہ کی تاریخ

چاڑ گوت ہے پنوار راجپوت راجا جگدیو کی جو مالوہ ریاست کے مشہور راجا تھے جن کی اولاد پورے ہندوستان ، پاکستان اور کشمیر میں کئی پنوار راجپوت قبائل تقسیم ہے _

رہائش پزیر[ترمیم]

چاڑ راجپوت جو کشمیر اور پنجاب میں پایا جانے والا ایک گمنام قبیلہ ہے صدیوں پہلے کشمیر کو اپنا مسکن بنائے ہوئے تھے جہاں وہ بعد میں ہجرت کر کے پنجاب میں آگئے _

کشمیر میں چاڑ راجپوت زیادہ تر مظفرآباد اور باغ کے اضلاع میں مقیم ہیں _ جہاں سے ان کے ایک بزرگ نے پنجاب کی طرف نقل مکانی کی اور پوٹھوہار کے علاقے میں آکر آباد ہوئے _

پنجاب میں مری اور راولپنڈی کے اضلاع میں چاڑ راجپوت کی آبادی بھی پائی جاتی ہے لیکن زیادہ تر کشمیر میں ہی پائے جاتے ہیں _

پیشہ[ترمیم]

راجپوت ہر دور میں اپنی جنگی صلاحیت کی وجہ سے جانے جاتے رہے ہیں _

بلحاظ پیشہ چاڑ راجپوت بھی ماضی کا ایک لڑاکا اور جھگڑالو قبیلہ ہو گذرا ہے _

عصر حاضر میں چاڑ راجپوت سیاست سمیت کئی اور پیشوں سے بھی منسلک ہیں _

مذہب[ترمیم]

چاڑ راجپوت قبیلہ اسلام مذہب کا پیروکار قبیلہ ہے جو پنجاب اور کشمیر کے مسلمان راجپوت قبائل میں شامل ہے _

القاب و خطابات[ترمیم]

چاڑ راجپوت پوٹھوہار اور کشمیر کے باقی راجپوت گوتوں کی طرح "راجا" کا لقب استعمال کرتے ہیں _

کشمیر میں راجا لقب کے علاوہ ملک،سردار ,چوہدری کا خطاب بھی اپنے ناموں کے ساتھ استعمال کرتے ہیں _

سر میتھیو ایٹارمر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ : "دنیا میں سب قوموں سے زیادہ اچھی اور جنگی تاریخ ہندوستان(بھارت و پاکستان) کے راجپوتوں کی ہے _"

سر ڈینزل ابسٹن نے اپنی کتاب میں کہا : "پنجاب کے راجپوت عمدہ ، طاقتور اور لڑاکے لوگ ہیں اور اپنے راجپوت ہونے پر اور اپنے خون پر بہت فخر کرتے ہیں "_

تحریر : راجا معراج عباس بھٹی