چوآ جٹاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چوآ جٹاں ، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کے ملحقہ دیہات میں گڑھا جٹاں ،چوآ راجگان ، میرہ اور ڈھوک شامل ہیں۔اس گاؤں کو گوندل جٹ قبیلہ کے ایک بزرگ چودھری نور دین نے بسایا اور ان کی تمام اولاد یہاں پر پروان چڑھی اور آج بھی آباد ہے۔ یہ گاؤں پبی کے ساتھ نہایت پرسکون مقام پر آباد ہے جس کے اطراف میں برساتی پانی کی گزرگاہیں جنہیں " کس " کہا جاتا ہے ، موجود ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر ایک ہی خاندان کی آبادی ہے تاہم کچھ گھرانے دوسری اقوام کے بھی موجود ہیں۔ جن میں کمھار اور موچی قومیں شامل ہیں۔یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے تاہم اب اکثریت یورپ اور دوسرے ممالک میں بسلسلہ روزگار مقیم ہے۔ اس گاؤں کے آباد کار چودھری نور دین گوندل ، گوندل بار منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں (واسو) سے ہجرت کر کے یہاں آکر آباد ہوئے۔ چودھری نور دین کے ایک پوتے چودھری گل محمد، جو چودھری الہ دین کے بیٹے تھے، برٹش انڈین آرمی میں بھرتی ہوئے تاہم کچھ ہی عرصہ بعد ریٹائرمنٹ لے لی اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی سرائے عالمگیر تعینات ہو گئے بعد ازاں سن انیس سو اٹھاون (1958)میں منڈی بہاؤ الدین ٹرانسفر ہو گئے۔ ان کی وفات کے بعد ان کی اولاد نے منڈی بہاؤ الدین شہر کو ہی اپنا مسکن بنایا اور اب یہیں مستقل آباد ہے۔