مندرجات کا رخ کریں

چور مینار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Chor Minar
Chor Minar
عمومی معلومات
شہر یا قصبہنئی دہلی
ملکبھارت
آغاز تعمیرخلجی خاندان

چور مینار یا 'چوروں کا مینار' ایک 13 ویں صدی کا مینارہ ہے جس میں 225 سوراخ ہیں ، [1] نئی دہلی میں حوض خاص کے علاقے میں اوروبندو مرگ سے تھوڑے سے فاصلے پر واقع ہے۔ [2]

تیرھویں صدی میں (1290-1320) [3] خلجی راجونش کے حکمران علاؤ الدین خلجی کی حکومت میں تعمیر کیا گیا۔

مقامی داستانوں کے مطابق ، یہ 'سر قلم کرنے کا مینار' تھا جہاں چوروں کے بریدہ سروں کو مینار کے 225 سوراخوں کے ذریعے نیزوں پر دکھایا جاتا تھا ، تاکہ چوروں کو چوری سے روکا جا سکے۔ [2] [4] چند مورخین کا خیال ہے کہ خلجی بادشاہ نے منگول آبادکاروں کی ایک بستی کو تہ تیغ اس لیے کیا تاکہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ شامل نہ ہو سکیں جو دہلی کی ایک اور منگول آبادی تھی، آج کل کے علاقے 'منگولپوری' میں شامل ہے۔

منگول قیدیوں کے سربریدہ سروں کی نمائش

[ترمیم]

علی بیگ ، تارتک اور ترغئی (1305) کے چھاپوں کے دوران ، 8000 منگول قیدیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے سر سری کے قرب و جوار میں اس مینار سے دکھائے گئے۔

سیاحتی مقام

[ترمیم]

چور مینار اب نئی دلی میں اہم سیاحتی مقام بن چکا ہے اور متعدد سیاحتی دوروں میں اسے دکھایا جاتا ہے۔ [5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Kharehra List of Monuments - Delhi, آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا.
  2. ^ ا ب "Chor Minar"۔ 24 مارچ 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2021 
  3. Chor Minar
  4. "The Minars and Minarettes of India"۔ 29 نومبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2021 
  5. "Chor Minar - Tower of Thieves"۔ Delhi Tourism۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021