چوہان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چوہان خود کو ایک اگنی ونشی (آگ سے پیدا) بتاتے ہیں۔ مگر چوہان سلطنت کی تحریروں سے پتہ لگتا ہے کہ یہ قوم ایک سوریاونشی قوم ہے۔ چوہان قوم بھارت اور پاکستان میں پائی جاتی ہے۔ تاریخ میں ان کو پرتھوی راج چوہان کی سلطنت کی وجہ سے خاص طور پہ یاد کیا جاتا ہے۔ تاریخی، ثقافتی اور تعداد کے لحاظ سے ان کو بھارت اور پاکستان میں (لیکن خاص طور پہ بھارتی ریاست راجستھان میں) بہت اہمیت دی جاتی ہے۔یاد رہے کہ گجر اور راجپوت قوموں میں اس بات پہ اختلاف پایا جاتا ہے کہ پرتھوی راج چوہان گوجر تھا یا راجپوت۔؟ یاد رہے کہ چوہانوں میں گرجر اور راجپوت دونوں پائے جاتے ہیں۔

شروعات[ترمیم]

چوہان کے لیے اگنی ونش کا نظریہ پیش کیا جاتا ہے ۔ اس نظریے کے مطابق 'ابو" کے پہاڑ کے اوپر چار خاندانوں کے اجداد کا جنم ہوا جن میں پنوار،چوہان،پریہار،اور سولنکی شامل ہیں ۔ مگر چوہان دور میں لکھی گئی تحریروں میں ان کو سوریاونشی اور شری رام چندر کی اولاد لکھا گیا ہے ۔

تاریخ[ترمیم]

چوہان کی سلطنت کا آغاز چھٹی صدی کے قریب ہوا ۔ چوہان شروع میں دیگر سلطنتوں جیسے گوہل اور پریہاروں کے زیر اثر رہے اور قبائل کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں صدی کے عرب حملوں کو ناکام بنایا ۔ کچھ سالوں بعد چوہانوں کی آزاذ سلطنت قائم ہو گئی۔