چک نمبر 21 رسالہ
Appearance
چک سے مراد گاؤں نمبر ہے اور رسالہ سے مراد فوجی علاقہ ہے جہاں کی زمین فوج کے زیر استمعال ہوتی ہے اس گاؤں اور اس کے اردگرد کی سرکاری زمین حکومت نے فوج کے اخراجات کے لیے مختص کر رکھی ہے اسی سبب سے اسے رسالہ کہا جاتا ہے 21 اس گاؤں کا چک نمبر ہے چک نمبر 21 رسالہ ضلع سرگودھا سے 9 کلو میڑ کے فاصلے پر بھلوال روڈ کی بائیں طرف واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جس کی زیادہ تر آبادی تعلیم یافتہ نہیں ہے اکثر ذراعت پیشہ ہیں بہت سے محنت مزدوری سے کام چلاتے ہیں تعلیم کی شرح بہت کم ہے بھلوال روڈ سے دائیں طرف ذرا سے فاصلے پر انگریز دور کی بچھائی ہوئی ریلولے لائین موجود ہے اور ساتھ ہی انگریزوں کا تعمیر کردہ مٹھ لک ریلوے اسٹیشن موجود ہے