چگاواں
چک نمبر 225 گ۔ب چگاواں تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد کا ایک خوبصورت گاؤں ہے۔ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اس گاؤں کا دورہ کر چکے ہیں۔ 2017 کی مردم شماری کیے مطابق اس گاؤں کی کل آبادی تقریباً 4000 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
یہ گاؤں تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد اور تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ملانے والی سڑک کے بالکل درمیان میں سٹاپ 226 پلیاں سے تین کلومیٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ اس گاؤں کی اکثر آبادی جٹ ہے۔ اس گاؤں کے لوگ بہت خوش اخلاق ہیں۔ چگاواں میں 5 مساجد ہیں۔ 1. جامع مسجد اقصیٰ اہل حدیث المعروف بڑی مسجد 2. جامع مسجد عائشہ صدیقہ المعروف نمبردار والی 3. جامع مسجد نور المعروف پکی والی 4. جامع مسجد قباء المعروف مولوی رشید والی 5. جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ المعروف نوادیاں والی
اس گاؤں میں 2 نمبردار ہیں۔
نمبردار صاحبان کے نام۔ 1.حاجی عبد لستار نمبردار 2.مس شمیم اختر نمبردار۔ سرکاری املاک۔ 1.پنجاب اسٹیڈیم چگاواں۔ 2.لائیو سٹاک ہسپتال چگاواں۔ 3.ٹیلی فون ایکسچینج چگاواں۔(فی الحال بند) 4.گورنمنٹ بوائز و گرلز پرائمری اسکول چگاواں