مندرجات کا رخ کریں

ڈانگبے زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈانگبے زبان
کتابت لاطینی حروفِ تہجی   ویکی ڈیٹا پر (P282) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 639-2 ada  ویکی ڈیٹا پر (P219) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 639-3 ada  ویکی ڈیٹا پر (P220) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈانگبے (Dangme / Dangbe) نائجر و کانگو زبانوں کی کوا شاخ سے تعلق رکھتی ہے، جو گھانا کے جنوب مشرقی حصے میں تقریباً 10 لاکھ افراد بولتے ہیں۔ یہ زبان خاص طور پر گھانا کے صوبۂ مشرق، صوبۂ اکرا عظمیٰ اور صوبۂ وولٹا میں بولی جاتی ہے۔

ڈانگبے کو ڈانگبی بھی کہتے ہیں۔ اس کے مختلف لہجے ہیں جن میں ادا، ننگو، اوسُو، شائی، بُبُلاں اور کروبو شامل ہیں۔ ڈانگبے کا گاں زبان کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور ان دونوں زبانوں میں جزوی طور پر باہمی تفہیم پائی جاتی ہے۔

ڈانگبے لاطینی حروف تہجی میں لکھی جاتی ہے، اسے ڈانگبے بولنے والے علاقوں کے اسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے اور گھانا میں باضابطہ طور پر تسلیم شدہ زبان ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Dangme language" (انگریزی میں). Omniglot. Retrieved 2025-01-01.