ڈاکٹر محمد جہانگیر تمیمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محقق، ادیب ، ماہر اقبالیات ، تاريخ دان

ایم اے، پی ایچ ڈی تک تعلیم پائی، تدریس کی، آپ پروفیسر سنٹر برائے ساؤتھ ایشین اسٹیڈیز پنجاب یونیورسٹی لاہور تعینات رہے،

تصوف سے لگاو اور علامہ اقبال سے آپ کی عقیدت بے مثال تھی۔ آپ نے علامہ اقبال کے روحانی پہلووں پر خصوصی توجہ دی۔ اقبالیاتی ادب میں آپ کی دو تصانیف ’’اقبال صاحبِ حال‘‘ اور ’’زوال سے اقبال تک‘‘ خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔[1]

تمیمی صاحب کا ایک کام سکھ مسلم تعلقات کے بارے میں ان کی تحقیق تھی۔ ’’سکھ مسلم تعلقات‘‘ کے نام سے اُن کی ایک تحقیقی کتاب سائوتھ ایشین اسٹڈیز سینٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے 2007ء میں شائع کی جہانگیر تمیمی صاحب نے سکھ مذہب کے بانی ’’بابا گورو نانک‘‘ پر تین سو سے زائد صفحات پر مشتمل ایک علاحدہ کتاب تصنیف کی جو 2014ء میں سائوتھ ایشین اسٹڈیز سینٹر نے شائع کی۔ ۔ جہانگیر تمیمی صاحب کی ایک اور شاہکار تصنیف ’’جنوبی ایشیا میں مسلم موسیقی‘‘ ہے، [2][3]

آپ کا انتقال 27 اپریل 2017ء کو لاہور میں ہوا اور پنجاب یونیورسٹی کے ہی قبرستان میں آپ کی تدفین ہوئی۔[4]

  1. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)
  2. https://www.google.com/search?q=%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1+%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF+%D8%AC%DB%81%D8%A7%D9%86%DA%AF%DB%8C%D8%B1+%D8%AA%D9%85%DB%8C%D9%85%DB%8C&client=ms-android-huawei-rev1&sourceid=chrome-mobile&ie=UTF-8
  3. https://jang.com.pk/amp/320234
  4. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)