ڈاک خانہ
ڈاک خانہ اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں سے خط دوسرے علاقوں میں بھیجے جاتے ہیں۔
کسی بھی شہر میں ایک صدر ڈاک خانہ ہوتا ہے اور اس سے متصل محلہ جاتی ڈاک خانے ہوتے ہیں۔ صدر ڈاک خانے سے عموماً مختلف جگہوں کے لیے خط روانہ ہوتے ہیں اور اسی طرح مختلف جگہوں سے خط یہاں پہلے جمع ہوتے ہیں، پھر ان خطوں کو محلے واری ڈاک خانوں کے لیے روانہ کیا جاتا ہے۔
ڈاک خانے کے سب سے سب سے فعال ملازمین ڈاکیے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ گھروں اور دفاتر کو خط پہنچاتے ہیں۔ یہ خط نجی مواصلات کے بھی ہوتے ہیں اور سرکاری نوعیت کے بھی ہوتے ہیں۔