ڈیزانگا۔ایندوکی قومی پارک
ڈیزانگا۔ایندوکی قومی پارک Dzanga-Ndoki National Park | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
مقام | ![]() |
قریب ترین شہر | نولا، وسطی افریقی جمہوریہ |
رقبہ | 1,143.26 کلومیٹر2 (1.23059×1010 فٹ مربع) |
ڈیزانگا۔ایندوکی قومی پارک وسطی افریقی جمہوریہ کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ سنہ 1990ء میں قائم کیے گئے اس پارک کا رقبہ 1,143.26 کلومربع میٹر (441.42 مربع میل) ہے۔ پارک کو دو غیر متصل حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، شمالی ڈیزانگا سیکٹر (یا ڈیژانگا پارک) جس کا رقبہ 49500 ہیکٹر اور جنوبی ایندوکی سیکٹر (یا ایندوکی پارک) جس کا رقبہ 72500 ہیکٹر ہے۔ [1] ڈیزانگا سیکٹر میں قابل ذکر گوریلوں کی گنجان آبادی ہے، جو مغربی نشیبی گوریلوں کی سب سے زیادہ گنجان آبادیوں میں سے ایک ہے۔
پارک کے دو سیکٹرز کے درمیان دیزانگاسانگھا خاص محفوظ علاقہ ہے جو 335900 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ پارک اور خصوصی علاقہ، ہر ایک کی اپنی حفاظتی حیثیت ہے، جو ڈیزانگا سانگھا کمپلیکس آف پروٹیکٹڈ ایریاز (DSPAC) کا حصہ ہیں۔ [2] [3]
جمہوریہ کانگو کے ملحقہ نوابیلے۔ایندوکی نیشنل پارک اور کیمرون میں لوبیکے نیشنل پارک کے ساتھ ساتھ، ڈیزنگا۔ایندوکی نیشنل پارک سنگھا بین الاقوامی محفوظ علاقہ بناتا ہے، جسے سنہ 2012ء میں عالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دیا گیا تھا۔ [4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Laura Riley؛ William Riley (2005)۔ Nature's strongholds: the world's great wildlife reserves۔ Princeton University Press۔ ص 42۔ ISBN:0-691-12219-9
- ↑ "Central African Republic"۔ Africa's Eden۔ 2010-03-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-09-18
- ↑ Michael Balinga؛ Moses, Sainge؛ Fombod, Eunice (اگست 2006)۔ "A Preliminary Assessment of the Vegetation of the Dzanga Sangha Protected Area Complex, Central Africa Republic" (PDF)۔ World Wildlife Fund, Smithsonian Institution۔ ص 6–7۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-09-18
- ↑ "Sangha Trinational"۔ UNESCO World Heritage List۔ UNESCO۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-21