کاسونگو نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کاسونگو قومی پارک
کاسونگو قومی پارک میں، لیفوپا ڈیم پر ہاتھیوں کا غول
مقامملاوی
رقبہ2,316 کلومیٹر2 (894 مربع میل)

کاسونگو نیشنل پارک ملاوی کا ایک قومی پارک ہے۔ یہ کاسونگو کے مغرب میں، لیلونگوے سے 175 کلومیٹر شمال میں، زیمبیا کی سرحد کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔ 

کاسونگو نیشنل پارک، جو سنہ 1970ء میں قائم ہوا، 2316 مربع کلومیٹر (894 مربع میل) رقبے کے ساتھ، ملاوی کا دوسرا سب سے بڑا پارک ہے، جو سطح سمندر سے اوسطا 1,000 میٹر (3,300 فٹ) کی بلندی پر ہے۔ یہ وسطی علاقے میں، لیلونگوے سے تقریباً 165 کلومیٹر (103 میل) شمال میں واقع ہے۔

تقریبا ہر سال ہی پارک مارچ کے مہینے میں گیلے موسم کے دوران بند رہتا ہے۔ پارک ستمبر سے مئی تک گرم اور جون سے اگست تک ٹھنڈا رہتا ہے۔ گرمیوں کے مہینوں کے دوران پرندوں کی بہت زیادہ اقسام پارک میں ہجرت کرکے آتی ہیں اور جون اور ستمبر کے مہینوں میں لوگ پرندوں کو دیکھنے آتے ہیں۔

نباتات اور حیوانات[ترمیم]

نباتات بنیادی طور پر میومبو وائلڈ لینڈ پر مشتمل ہے جس میں گھاس دار ندی نالے ہیں، جنہیں مقامی طور پر ڈیمبوس کہا جاتا ہے۔ پارک میں متعدد دریا بہتے ہیں، خاص طور پر دریائے ڈوانگوا اور لنگڈزی اور اس کی معاون ندی، لیفوپا، جو لیفوپا لاج کے پارک میں ہپو سروے کے لیے ایک اہم مقام بناتی ہے۔ کاسونگو ہاتھیوں کی آبادی کے لیے جانا جاتا ہے حالانکہ غیر قانونی شکار کا خطرہ ہے۔ پارک میں رہنے والے دیگر جانوروں میں سیبل ہرن، روان ہرن، کدوس ہرن، امپالا، ہارٹی بھینسا، میدانی زیبرا اور افریقی بھینس شامل ہیں۔ کاسونگو نیشنل پارک میں شکاری جانوروں میں، ہائینا، کیپ کے جنگلی کتے اور سرولز شامل ہیں۔[1] جنوبی افریقی چیتے، جنہیں خیال کیا جاتا تھا کہ 1970ء کی دہائی کے آخر میں ناپید ہوجائینگے۔ سنہ 2005ء سے، محفوظ علاقے کو شیروں کے تحفظ کا یونٹ سمجھا جاتا ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Kasungu National Park, The Africa Guide, Retrieved on June 29, 2008
  2. IUCN Cat Specialist Group (2006). Conservation Strategy for the Lion Panthera leo in Eastern and Southern Africa. IUCN, Pretoria, South Africa.