مندرجات کا رخ کریں

کامل شطاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سید شیخین احمد حسینی کامل شطاری حیدرآباد کے مشاہیر علما اور مشائخ خاندان اور سادات حسینی سے ہیں۔ ان کے آبا و اجداد بلاد عرب سے ہندوستان کے مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے گجرات تشریف لائے۔ ان کی ساتویں پشت کے جد سید احمد گجراتی نے 1660ء میں اورنگ آباد کو اپنا مسکن بنایا۔ کامل 1905ء میں آستانہ شطاریہ محلہ دبیرپوری حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے گھر پر ہی حاصل کی پھر دیدار احمد کی شاگردی میں علم منطق حاصل کیا۔ مولانا عبدالقدیر صدیقی حسرت حیدرآبادی، مولانا عبد الواسع (سابق پروفیسر:عثمانیہ یونیورسٹی) اور مولانا سید عبد الباقی شطاری، کامل کے خاص اساتذہ رہے ہیں۔ کامل بیک وقت عالم دین، پیر طریقت اور عصری تقاضوں پر نظر رکھنے والے مفکر اور مدبر تھے۔ کامل کا کلام آج بھی برصغیر کی خانقاہوں میں شوق سے گایا جاتا ہے جس سے کیف و مستی کا ایک سما بندھ جاتا ہے۔ 6 ذالحجہ / 28 نومبر 1976ء کو وصال فرمایا۔