کامیابی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کامیابی (انگریزی: Success) ایک ایسی حالت یا کیفیت ہے جس میں کہ کسی معاملے مطلوبہ یا متوقع نتائج حاصل ہوں۔ مثلًا ایک طالب علم امتحان میں کامیاب ہوتی ہے۔[1][2] ایک کرکٹ ٹیم مد مقابل دوسری ٹیم کو ہرا کر جیت کی شکل میں کامیاب ہوتی ہے۔ اسی طرح لوگ تعلیمی منزلیں طے کر کے اعلٰی ڈگری یا ملازمت میں بڑے عہدوں کی شکل میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ معیشت کے معاملے میں کسی ملک کا معاشی بحران سے ابھر کر ترقی یافتہ ممالک شامل ہونا بھی ایک کامیابی کی علامت ہو سکتی ہے۔ غرض کسی کوشش کا مثبت طور پر نتیجہ خیز ہونا کامیابی ہے۔

جو لوگ زندگی میں کامیابی حاصل کرتے ہیں ان میں اس بات کا ٹھوس احساس ہوتا ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اپنے عزم کو دریافت کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ بچپن میں لوگ کیا بننے کا سوچتے تھے، کیا چیز ان کو پر جوش کردیتی ہے؟ اس سے ان لوگوں کو کسی حد تک اپنا راستہ مل ہی جاتا ہے۔[3]

اپنے ارگرد موجود افراد کے ساتھ اچھے اور نرم سلوک سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی کو لوگ اہمیت دیتے ہیں۔ لوگوں کا رویہ ان کی توجہ کا مرکز ضرور بنے گا اور وہ اگر کسی سے متاثر ہوں گے تو دوسروں کے ساتھ سلوک سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے بارے میں بھی اچھے خیالات رکھتے ہیں۔[4] دوسروں کے لیے بااثر ہونا بھی ایک کامیابی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

کامیابی پر علی شیرازی نے بہت زبردست کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے سنو تم ستارے ہو۔ اس کتاب کو پرھنے کے بعد انشاء اللہ آپ ایک اچھے انسان بن جائیں گے اور کامیابی کی راہ کو نکل جائیں گے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. I. Q. Hunter (2016-09-08)۔ Cult Film as a Guide to Life: Fandom, Adaptation, and Identity (بزبان انگریزی)۔ Bloomsbury Publishing USA۔ ISBN 978-1-62356-897-9 
  2. Ernest Mathijs، Jamie Sexton (2019-11-22)۔ The Routledge Companion to Cult Cinema (بزبان انگریزی)۔ Routledge۔ ISBN 978-1-317-36223-4 
  3. https://baaghitv.com/kamyab-logo-ke-nashania-by-fasail/
  4. https://www.dawnnews.tv/news/1171538