مندرجات کا رخ کریں

کاک بنگلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرپورخاص سندھ پاکستان حیدرآباد روڑ کے ساتھ ہی ایک خاص گاؤں ہے یہاں زمین زرخیز ہے یہاں آباد اکثر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے یہاں کے کسان اناج سبزیاں پھل گھاس کے ساتھ ساتھ پودوں کی نرسری کے کام میں خاص لگاؤ رکھتے ہیں طرح طرح کے پھل اور پھول یہاں کثرت سے پائے جاتے ہیں کاک بنگلہ کے باغات میں رنگ برنگے پھولوں سے سجے ہوئے ہیں ایک ہی پورے پر کئی رنگ کے پھول نظر آتے ہیں پھولوں سے سجے اس گاؤں میں پھلوں کی پیداوار بھی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے کاک بنگلہ میں آم کثرت سے پایا جاتا ہے یہاں آم کی 100 سے بھی زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں اب بات کرتے ہیں کہ اس گاؤں کا نام کاک بنگلہ کیوں ہے اس گاؤں کا قیام بھی قیام پاکستان کے ساتھ ہی ہوا قیام پاکستان کے وقت یہاں پر کاک نامی ایک (ہندو) غیر مسلم کا بنگلہ تھا جب پاکستان وجود میں آیا تو وہ (کاک نامی شخص) پاکستان چھوڑ کر ہندوستان چلا گیا باقی رہ گیا اس کا بنگلہ تو اس طرح اس گاؤں کا نام پڑ گیا کاک بنگلہ

ایک اور خاص بات

اس گاؤں کی یہ ہے کہ اس گاؤں میں جتنے بھی خاندان آباد ہیں سب مہاجر ہیں

ایک بھی گھر سندھی پنجابی بلوچی پٹھان یہ کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والے کا نہیں ہے

پورا گاؤں میں اردو زبان بولی جاتی ہے

(نوٹ) مادری زبان کا فرق موجود ہے

کاک بنگلہ کے نصف افراد ملک برادری سے تعلق رکھتے ہیں

اور نصف راجپوت ہیں بلکہ راجپوت تعداد میں زیادہ ہیں