مندرجات کا رخ کریں

کاہن سنگھ نابھہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کانھ سنگھ نابھہ
پیدائش30 اگست 1861
بنیرا خورد، پٹیالہ ریاست، برطانوی پنجاب I جدی پنڈ =پتھو،ضلع بٹھنڈہ
وفات24 نومبر، 1938
نابھہ، نابھہ ریاست، برطانوی پنجاب
زبانپنجابی
دور1861-1938
اصنافسکھی دھرم
موضوعکھوج
نمایاں کام"گر شبد رتناکر-مہانکر کوش (1930)"
"ہم ہندو ناہی (1887)"
"راج دھرم" "گرمت پربھاکر(1898)"
"گرمت سدھاکر(1899)"
مہان کوش
ویب سائٹ
www.hvcfoundations.com

بھائی کانھ سنگھ نابھہ (1861-1938) انیسویں صدی کے ایک سکھ عالم اور مصنف تھے جو اپنے تصنیف کردہ عالمی انسائکلوپیڈیا گرنتھ(وشو گیانکوش گرنتھ)، مہان کوش کی وجہ سے مشہور ہیں۔ان کے لکھے گرنتھ مہان کوش (گرشبد رتناکر مہان کوش) کو سکھ مت، پنجابی زبان اور ورثے کے عالمی انسائکلوپیڈیا(وشو گیان کوش) کا درجہ حاصل ہے۔ انھوں نے سنگھ سبھا تحریک میں بھی حصہ لیا۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

بھائی کانھ سنگھ نابھہ کا جنم 10 بھادوں 1918 بکرمیاجیت مطابق 30 اگست 1861ء کو بھارتی پنجاب کی پٹیالہ ریاست کے ایک گاؤں پنڈ بنیرا خورد میں ایک سکھ خاندان، والد نرائن سنگھ اور والدہ ہر کور کے گھر، ہوا۔ کانھ سنگھ اپنے دو بھائیوں اور ایک بہن سے بڑے تھے۔

انھوں نے پنڈتوں سے سنسکرت، مولویوں اور پروفیسر گرمکھ سنگھ سے فارسی اور مہنت گجا سنگھ سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔

کام

[ترمیم]

کانھ سنگھ نابھہ نے اپنی زندگی میں کئی ایک رسالے اور اخباروں میں کام کیا اور بہت سی کتابیں لکھیں۔ راج دھرم (1884) ان کی پہلی کتاب تھی اور اس کے بعد 1898 میں ہم ہندو [1]نہیں کتاب لکھی جو سکھ دھرم اور سکھوں کی اصلی شناخت پر مبنی ہے۔اس وقت جب ہندو، سکھ مت کو اپنا حصہ کہہ رہے تھے تب کانھ سنگھ نے یہ کتاب لکھ کر سکھ دھرم کو ہندو دھرم سے الگ کیا اور ان دونوں دھرموں کے بیچ فرق کو واضح کیا اور اس سلسلے میں انھوں نے مذہبی کتابوں دسم گرنتھ اور گورو گرنتھ صاحب سے بے شمار حوالے بھی دیے۔سکھ دھرم، ثقافت اور پنجابی زبان کے عالمی انسائیکلو پیڈیا کا درجہ حاصل کرنے والی کتاب گرنتھ(وشو گیانکوش گرنتھ)، مہان کوش 14 سال کی تحقیق اور محنت کے بعد 1926 میں مکمل ہوئی۔ اس کے بعد انھوں نے گرمت پربھاکر، گرمت سدھاکر، گرچھند دیواکر، گرشبد آلنکار، گرمت مارتنڈ،سراب نشیدھ، روپ دیپ پنگل وغیرہ کئی کتابیں تصنیف کیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. نابھہ، کانھ سنگھ (2011)۔ ہم ہندو نہیں (بزبان پنجابیامرتسر: سنگھ بردرز۔ صفحہ: 128۔ ISBN 978-81-7205-051-1