کاہو جو دڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرپورخاص میں واقع ہے جسے "کاہو جودڑو” (کاہو کا ٹیلہ) کہا جاتا ہے۔ کاہو جودڑو تقریباً ڈھائی ہزار سال قدیمی ورثہ ہے۔ یہ قدیم ترین ورثہ اس وقت دریافت ہوا جب 19ویں صدی میں میرپورخاص تا نوابشاہ ریلوی لائن بچھانے کے لیے کھدائی کی جا رہی تھی۔ جس کے بعد سر جان مارشل نے اس جگہ کی مزید کھدائی کرائی۔ اس آثار قدیمہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر کاہو نامی ہندو راجا کی حکومت تھی اور یہ شہر اس نے ہی تعمیر کرایا تھا۔ لیکن، مورخین نام کے اصل پر منقسم پائے جاتے ہیں۔ مصنف اور صحافی اختر حفیظ لکھتے ہیں کہ کئی صدیاں پہلے برصغیر بودھ مت کا گڑھ تھا۔ اس لیے اس علاقے میں اس وقت کے آثار ملنا فطری بات ہے۔ کاہو جودڑو کی کھدائی نے علاقے میں بودھ مت کی رسائی اور موجودگی کے بارے میں بیداری کو مزید تقویت بخشی۔