کستل آرکوآتو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کستل آرکوآتو (Castell'Arquato)
Coat of arms of {{{city}}}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہ ایمیلیارومانیا صوبہ صوبہ پیاچنزہ
بلندی 254 میٹر رقبہ 52 مربع کلومیٹر
آبادی 4,566 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 0523(39+) پوسٹ کوڈ 29013
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


کستل آرکوآتو (اطالوی: Castell'Arquato) اٹلی کے علاقہ ایمیلیا رومانیا کے صوبہ پیاچنزا میں واقع ایک تاریخی قصبہ (کمونے) ہے جس کا رقبہ 52 مربع کلومیٹر اور آبادی 2004ء میں 4,566 تھی۔ شہر سطح سمندر سے 254 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ پیاچنزہ سے قصبہ کا فاصلہ 30 کلومیٹر اور پارمہ سے 35 کلومیٹر ہے۔


شہر کے سنگ بنیاد کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا اور بیان کیا جاتا ہے کہ شہر رومی دور حکومت میں فوجی نوآبادی تھا۔ اور پیاچنزہ سے پارمہ جانے والے راستہ پر ہونے کی وجہ سے ترقی کرنے لگا اور آہستہ آہستہ ایک بڑا قصبہ بن گيا۔ قصبہ کے بارے میں پہلا تاریخی بیان آٹھویں صدی سے منسوب ہے اور کہا جاتا ہے کہ قصبہ کا سنگ بنیاد 756ء تا 758ء میں رکھی گئي۔