کس طرح کریں
Appearance
کس طرح کریں (انگریزی: How-to) ایک غیر رسمی، عمومًا مختصر، ویڈیو، تحریر یا ایک تذکرہ ہے کہ کس طرح کسی کام کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔ کسطرح عمومًا غیر ماہرین کی مدد کے لیے ہوتا ہے، اس وجہ سے اس میں وہ تفصیلات نہیں ہوتی ہیں جو صرف ماہرین کے لیے اہم ہیں۔ یہ کئی بار کسی موضوع کی گفتگو کا بہت حد تک آسان خلاصہ بھی ہو سکتا ہے۔
1569ء میں چھپنے والی کتاب اس کی اولین مثال رہی ہے: A booke of the arte and maner, how to plant set Up intro an divers other new practise, by one of the Abbey of Saint Vincent in Fraunce از لیونارڈ ماسکل.
جدید استعمالات
[ترمیم]- جدید دور میں بازار میں ایسی کئی کتابیں موجود میں آئی ہیں جو کئی امور میں لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ مثلًا پکوان کی مختلف اقسام جو بھارت، چین، امریکا وغیرہ سے تعلق ہو۔ اس طرح سے سافٹ ویئر کے انسٹالیشن کی ہدایات، ونڈوز کے پیچیدہ اور کم معروف استعمالات کی ہدایات، گھریلو طبی نسخے، سائنسی کرشمہ سازی کی ہدایات، وغیرہ۔
- کسطرح کا مواد کئی ویب سائٹوں سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ کئی شکل کی فائلوں میں ممکن ہے۔ مگر ان میں سب سے معروف شکل پی ڈی ایف فائل کی ہے۔
- کسطرح کا وہی مواد موبائل فون پر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ کئی شکل کی فائلوں میں ممکن ہے۔ مگر ان میں سب سے معروف شکل پی ڈی ایف فائل ہے اور اس کے علاوہ فائل کی کچھ شکلیں ایسی بھی ہیں جو صرف موبائل فون کے ساتھ مخصوص ہیں۔