کلب سینڈوچ
کلب سینڈوچ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
کلب سینڈوچ، جسے کلب ہاؤس سینڈوچ بھی کہا جاتا ہے، روٹی سے بنا سینڈوچ ہے (روایتی طور پر جسے ڈبل روٹی سے بنایا جاتا ہے)، پکی ہوئی مرغی، ہیم یا تلی ہوئی ترکی، سلاد کے پتوں، ٹماٹر اور مایونیز سے تیار کیا جاتا ہے اسے اکثر چوتھائیوں یا آدھے حصوں میں کاٹا جاتا ہے جدید ورژن میں اکثر دو پرتیں ہوتی ہیں جنہیں روٹی کے ایک اضافی ٹکڑے سے الگ کیا جاتا ہے[1][2]
تاریخ
[ترمیم]کلب سینڈوچ کی ابتدا یونین کلب آف نیو یارک سٹی سے ہوئی۔ سینڈوچ کا قدیم ترین حوالہ ہمیں ایک مضمون جو 18 نومبر 1889 کو دی ایوننگ ورلڈ میں شائع ہوا اس سے ملتا ہے جس میں سینڈوچ کے ایک ابتدائی نسخہ کا ذکر ہے: "کیا آپ نے ابھی تک یونین کلب کا سینڈوچ آزمایا ہے؟ گراہم روٹی کے دو ٹوسٹ کیے ہوئے ٹکڑے، ترکی کی ایک تہ کے ساتھ۔ یا ان کے درمیان میں چکن اور ہیم کو گرما گرم پیش کیا گیاہے۔" کئی دیگر ابتدائی حوالہ جات بھی یونین کلب کے شیف کو سینڈوچ بنانے کا سہرا دیتے ہیں۔[3][4]
ایک اور نظریہ یہ ہے کہ کلب سینڈوچ کی ایجاد ساراٹوگا کلب میں ساراتوگا اسپرنگس، نیویارک میں ہوئی تھی، جب رچرڈ کین فیلڈ نے اسے خریدا اور اسے 1894 میں کینفیلڈ کیسینو میں بنایا۔
کئی دوسرے ذرائع کلب سینڈوچ کے آغاز پر بحث کرتے ہیں۔
یہ سینڈوچ 1899 کے اوائل میں امریکی ریستوراں کے مینو پر ظاہر ہوا۔ شائع شدہ افسانوں میں سینڈوچ کا ابتدائی حوالہ کنورسیشن آف چورس گرلز سے ملتا ہے، جو 1903 میں رے کارڈل کی کتاب ہے۔ تاریخی طور پر، کلب سینڈوچ میں چکن کے ٹکڑے نمایاں ہوتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ، ترکی تیزی سے عام ہو گیا ہے۔ 1897 کی ایک ترکیب تین تہوں پر مشتمل ہے، جس میں چکن اور ہیم کو روٹی کے ٹکڑے سے نہیں بلکہ سلاد کے پتوں سے الگ کیا گیا ہے۔
اجزاء:
اُبلے چکن بریسٹ ایک عدد
کیچپ آدھا کھانے کا چمچ
نمک
کالی مرچ
مسٹرڈ پیسٹ
بریڈ سلائسز تین عدد
آملیٹ
چیز سلائس ایک عدد
ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس حسب ضرورت
مایونیز
سلاد کے پتے
فرنچ فرائز۔ پیش کرنے کے لیے
- ↑ "Classic Club Sandwich Recipe"۔ Food Network Kitchens۔ Food Network۔ ستمبر 5, 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2019
- ↑ Mariani, John (جولائی 1995)۔ "The club sandwich." Restaurant Hospitality۔ 79 (7):54
- ↑ "Have you tried a Union Club sandwich yet?"۔ The Evening World۔ New York۔ نومبر 18, 1889۔ صفحہ: 2۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2015
- ↑ "Eccentric Celebrations"۔ The New York Sun۔ دسمبر 26, 1889۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016