مندرجات کا رخ کریں

سبزینہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کلوروفل سے رجوع مکرر)

سبزینہ (کلوروفل) پودوں میں موجود سبز رنگ کے مادے ہیں جو ضیائی تالیف کے دوران ضروری توانائی روشنی کی شکل میں جذب کرتے ہیں۔ اعلیٰ پودوں اور کائی میں ملتی جلتی ساخت کے حامل پانچ طرح کے کلوروفل مرکبات پائے جاتے ہیں۔ان میں سے معروف ترین سبزینہ الف (کلوروفل اے) کہلاتا ہے۔ یہ ان پودوں میں ملتا ہے جو ضیائی تالیف کے دوران نسیم (آکسیجن) خارج کرتے ہیں۔ ضیائی تالیف کے اہل بیکٹریا اس عمل میں آکسیجن خارج نہیں کرتے۔ ان کے اندر موجود سبز مادہ سبزینہ ب (بِیٹا کلوروفل یا کلوروفل بی) کہلاتا ہے۔

کلوروفل مالیکیول تین اہم افعال کے ساتھ وابستہ ہے۔ بطور اینٹینا کام کرتے ہوئے یہ روشنی کے فوٹون جذب کرتے ہیں۔ یہ توانائی ایک کلوروفل مالیکیول سے دوسرے مالیکیول کو منتقل کی جاتی ہے۔ توانائی کے انتقال کا یہ عمل Resonance transfer کہلاتا ہے۔ بعض خامروں کی موجودگی میں کلوروفل مالیکیول کیمیائی تکسید کے عمل سے گزرتا ہے۔ اس دوران یہ مالیکیول ہائی پوٹینشل کا ایک الیکٹران خارج کرتا ہے جسے کسی دوسرے مرکب کی تخفیف (Reduction) میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یوں روشنی کے فوٹون میں موجود توانائی، کیمیائی توانائی میں بدل جاتی ہے۔

ساخت کے اعتبار سے کلوروفل مالیکیول Cyclic tetrapyrrole ہیں۔ ان میں پانچ رکنی چار پائرول رِنگ (Ring) مل کر ایک بڑا رنگ بناتے ہیں۔ حیاتی کیمیا کے تناظر میں دیکھا جائے تو کلوروفل کا تعلق مرکبات کے Porphyrin گروہ سے ہے۔ یہ گروہ تنفسی رنگ دار مادوں، الیکٹر ان کی بار برداری اور تکسیدی خامروں میں نہایت اہم اجزا فراہم کرتا ہے۔

خلیے میں کلوروفل کے مالیکیول، فوٹو سسٹم نامی پروٹینی ساخت کے گرد مرتب ہوتے ہیں۔ فوٹو سسٹم اور کلوروفل پر مشتمل یہ نظام نباتاتی خلیے کے اندر موجود ایک خلوی جسم کلوروپلاسٹ کی جھلی (Thylakoid) میں جڑا ہوتا ہے۔ کلوروفل مالیکیولوں کا بڑا کام روشنی جذب کرنا ہے۔ جذب ہونے والی روشنی Resonance energy transfer کے ذریعے فوٹو سسٹم کے ری ایکشن سینٹر میں موجود کلوروفل مالیکیولوں کے ایک اور جوڑے کو منتقل ہو جاتی ہے۔ ری ایکشن سینٹر میں موجود کلوروفل اس تو انائی کو استعمال کرتے ہوئے ایک خاص عمل Redox reaction سے گزرتا ہے اور ایک الیکٹران خارج کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ کلوروفل اپنی توانائی کی پہلی حالت پر واپس چلا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]