کمبل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مغرب میں کمبل تاجر کمبل فروخت کرتے ہوئے

کمبل سوتے وقت ٹھنڈی میں اوڑھنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک گرم  کپڑا ہوتا ہے ۔ بڑا ،چھوٹا ،موٹا اور باریک ہر سائز کا ہوتا ہے ، جو دنیا کے تقریبا ہر سرد ملک میں پایاجاتاہے، لوگ اسے خاص طور سے سونے  یا آرام کرنے کے وقت ٹھنڈی سے بچنے اور گرمی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، بعض لوگ اسے دن میں بھی اوڑھ کر کام کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ ہاں بچوں کے لیے بازار میں  ایک خاص قسم کا شاندار ، راحت رساں اور نرم کمبل بھی دیکھنے کو ملتا ہے جو بچوں کے لیے راحت کے سامان کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسے کبھی کبھی بالغ لوگ بھی استعمال کرلیتے ہیں۔[1]

کمبل مختلف کلر کا ہوتا ہے بعض دفعہ تو ایک ہی کمبل میں کئی کئی کلر دیکھنے کو ملتا ہے ، جس سے کمبل کافی خوبصورت معلوم ہوتا ہے، لوگ اسے خوب پسند بھی کرتے ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض لوگوں کو ایک ہی کلر کا کمبل پسند ہوتا ہے ۔

بازار میں کمبل قیمتی اور سستا دونوں طرح کا دستیاب رہتا ہے، یہ بھی سچائی ہے کہ ٹھنڈی کے موسم میں مہنگی قیمت اور گرمی کے موسم میں سستی قیمت میں ملتا ہے؛ لیکن یاد رہے کہ گرمی کے موسم میں بازار میں کمبل بہت کم دستیاب رہتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Blankets+are+sometimes+used+as+comfort+objects+by+small+children "https://books.google.com/books?id=ymRNAQAAMAAJ&q= Blankets+are+sometimes+used+as+comfort+objects+by+small+children"  روابط خارجية في |title= (معاونت)