کمہاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کمہاری ہندوستان کے صوبہ راجستھان کے ضلع ناگور کا ایک گاؤں ہے۔ یہ ایک کثیر مسلم آبادی والا گاؤں ہے، جس میں پانچ مساجد و متعدد مدارس و اسکولز قائم ہیں۔ یہاں سے تقریبا پانچ کیلومیٹر دوری پر واقع باسنی ہند سطح پر ایک مشہور و معروف قریہ ہے، دونوں گاؤں میں مسلم آبادی کی کثرت کی بنا پر اچھے روابط ہیں اور دونوں کی تہذیب و تمدن، و خور و نوش یکساں ہیں۔

کمہاری ناگور شہر سے قریب بارہ کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں کے اکثر باشندے ممبئی شہر میں دودھ و چائے کا کاروبار کرتے ہیں۔ اس مختصر آبادی والے گاؤں میں کم و بیش ستر و اسی کے ما بین حفاظ کرام و تیس کے قریب علما عظام موجود ہیں۔