کنول اثر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کنول کے پتے کی سطح پر پانی۔
کنول اثر کے ساتھ تارو کے پتے پر پانی کی بوندیں (اوپری) اور تارو پتی کی سطح کو بڑا کرکے دکھایا گیا ہے (0–1 ایک ملی میٹر کا دورانیہ ہے) بہت سے چھوٹے پروٹروشن (نیچے) دکھاتے ہیں۔
کنول کے پتے کی سطح کی کمپیوٹر گرافک۔
کنول کی سطح پر پانی کا قطرہ تقریباً °147 کا رابطے کا زاویہ دکھا رہا ہے۔

کنول اثر سے مراد خود کو صاف کرنے والی خصوصیات ہیں جو کنول کے پھول نیلمبو کے پتوں سے ظاہر ہونے والی الٹرا آب گریزی کا نتیجہ ہیں۔ سطح پر موجود مائیکرو اور نینوسکوپک نقوش کی وجہ سے گندگی کے ذرات کو پانی کی بوندیں اٹھا لیتی ہیں، جو اس سطح پر قطرہ کے چپکائو کو کم سے کم کرتا ہے۔ الٹرا آب گریزی اور خود صفائی کی خصوصیات دوسرے پودوں میں بھی پائی جاتی ہیں، جیسے کہ ٹروپائیولم (نسٹورٹیم)، اوپنٹیا (دانے دار ناشپاتی)، الکیمیلا، بید کی لکڑی اور بعض کیڑوں کے پروں پر بھی۔ [1]

الٹرا آب گریزی کے رجحان کا مطالعہ پہلی بار سنہ 1964ء میں ڈیٹرے اور جانسن نے، کھردری آب گریز سطحوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا تھا۔ ان کے کام نے پیرافین یا پی ٹی ایف ای ٹیلومر کے لیپ کے ساتھ آبگینوں پر تجربات پر مبنی ایک نظریاتی ماڈل تیار کیا۔ الٹرا آب گریزاں خورد نانو اسٹرکچرڈ سطحوں کی خود صفائی کی خاصیت کا مطالعہ ولہیم بارتھلوٹ اور ایہلر نے 1977ء میں کیا تھا، جنھوں نے پہلی بار اس طرح کی خود صفائی اور الٹرا آب گریزاں خصوصیات کو "کنول اثر" کے طور پر بیان کیا تھا۔ پرفلورو الکائل perfluoroalkyl اور پرفلوروپولی ایتھر perfluoropolyether الٹرا آب گریزاں مواد کو براؤن نے 1986ء میں کیمیائی اور حیاتیاتی سیالوں کو سنبھالنے کے لیے تیار کیا تھا۔ دیگر بائیو تیکنیکی اطلاقات 1990ء کی دہائی سے ابھری ہیں۔ [2] [3]

  1. Barthlott, W. (2023): “The Discovery of the Lotus Effect as a Key Innovation for Biomimetic Technologies” -  in: Handbook of Self-Cleaning Surfaces and Materials: From Fundamentals to Applications, Chapter 15, pp. 359-369 - Wiley-VCH, https://doi.org/10.1002/9783527690688.ch15
  2. Barthlott, W., Mail, M., Bhushan, B., & K. Koch. (2017). Plant Surfaces: Structures and Functions for Biomimetic Innovations. Nano-Micro Letters, 9(23), doi:10.1007/s40820-016-0125-1.
  3. Lai, S.C.S.۔ "Mimicking nature: Physical basis and artificial synthesis of the Lotus effect" (PDF)۔ 30 ستمبر 2007 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ