کنڈیلونگو نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کنڈیلونگو نیشنل پارک
Parc national de Kundelungu
مقامجمہوری جمہوریہ کانگو
رقبہ7,600 کلومیٹر2 (2,900 مربع میل)

کنڈیلونگو نیشنل پارک (فرنچ : Parc National de Kundelungu ) جمہوری جمہوریہ کانگو کا ایک قومی پارک ہے جو صوبہ بالائی کتنگا میں واقع ہے۔ یہ پارک سب سے پہلے سنہ 1970ء میں قائم کیا گیا تھا یہ تقریباً 7600 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ پارک میں لوفوئی آبشار موجود ہے، جو 340 میٹر (1,120 فٹ) اونچائی کے ساتھ، وسطی افریقہ کی سب سے بلند آبشار ہے۔

ماحولیاتی نظام بنیادی طور پر گھاس دار سوانا ہے جو، کٹنگا کی خصوصیات، بڑے میدانوں میں جنگل کے چھوٹے چھوٹے قطعات پر مشتمل ہے۔ پارک میں پائے جانے والے حیوانات میں ہرن، گیدڑ، سانپ، سیہہ، جنگلی سور، بندر، بھینس، ہپوپوٹیموس اور پرندوں کی انواع بشمول ایگریٹس، مارابو سارس اور لم ڈھینگ شامل ہیں۔ [1]

کنڈیلونگو ایک IUCN زمرہ II پارک ہے۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kundelungu National Park- Congo Wildlife Safari tours | Congo National Parks" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2020 
  2. Kundelungu National Park, Protected Planet

زمرہ:جمہوری جمہوریہ کانگو