کولڈ لیک، البرٹا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کولڈ لیک، البرٹا
شہر
City of Cold Lake
کولڈ لیک، البرٹا
لوگو
ملککینیڈا
Provinceالبرٹا
RegionCentral Alberta
Census division12
Incorporated 
 - Village 

December 31, 1953
 - TownJuly 2, 1955
 - CityOctober 1, 2000
حکومت
 • میئرCraig Copeland
 • Governing body
 • CAOKevin Nagoya
 • MPBrian Storseth
 • MLAGenia Leskiw
رقبہ (2011)
 • کل59.30 کلو میٹر2 (22.90 مربع میل)
بلندی540 میل (1,770 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل13,839
 • کثافت233.4/کلو میٹر2 (605/مربع میل)
 Population rank: 87
منطقۂ وقتMST (UTC−7)
 • گرما (گرمائی وقت)MDT (UTC−6)
Postal code spanT9M
ٹیلی فون کوڈ+1-780, +1-587
HighwaysHighway 28
Highway 55
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ

کولڈ لیک، البرٹا (انگریزی: Cold Lake, Alberta) کینیڈا کا ایک شہر ہے جو البرٹا میں واقع ہے۔[1] اس شہر کو یہ نام پاس موجود جھیل کی وجہ سے پڑا۔ کولڈ لیک کو پہلے پہل کولڈ واٹر لیک کہا جاتا تھا۔

تفصیلات[ترمیم]

کولڈ لیک، البرٹا کا رقبہ 59.30 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 13,839 افراد پر مشتمل ہے اور 540 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

کولڈ لیک کا شہر البرٹا صوبے کے لیک لینڈ والے ضلع میں واقع ہے جو ایڈمنٹن سے 300 کلومیٹر شمال مشرق میں البرٹا اور ساسکیچوان صوبے کی سرحد پر واقع ہے۔ شہر کے آس پاس کا علاقہ کم آباد ہے اور یہاں زیادہ تر فارم ہیں۔ کولڈ لیک ائیر ویپنز رینج شہر کے شمال میں واقع ہے اور امریکی ہوائی فوج کے نیلیس ائیر فورس رینج کے برابر ہے۔

آبادی[ترمیم]

کولڈ لیک کی آبادی 2009 کی مردم شماری کے تحت 13924 افراد ہے۔

معیشت[ترمیم]

شہر کی معیشت میں فوجی اخراجات انتہائی اہم ہیں۔ علاقے میں تیل اور گیس کی دریافتوں اور پیداواروں سے بھی آمدنی ہوتی ہے۔ اتھابسکا آئل سیینڈز پراجیکٹ جو فورٹ میکمری سے سنبھالا جاتا ہے، کا بھی اس علاقے کی معیشت پر گہرا اثر ہے۔

یہاں ہر سال نیٹو کے اتحادی ممالک کے لیے ایکسرسائز میپل لیف نامی فضائی جنگی مشقیں منعقد کی جاتی ہیں۔ ہر سال مئی میں ہونے والی یہ مشقیں 4 سے 6 ہفتوں تک جاری رہتی ہیں اور اس دوران شہر بھر کے ہوٹل وغیرہ تقریباً بھرے رہتے ہیں جو یہاں کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Cold Lake, Alberta".