کومو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کومو (اطالوی۔ انگریزی Como) اٹلی کے علاقہ لومباردیہ میں واقع ایک شہر ہے جس کی آبادی جنوری 2008ء کے اعداد و شمار کے مطابق 83,175 اور رقبہ 37.34 مربع کلومیٹر ہے۔ شہر علاقائی صدرمقام میلان سے 45 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ شہر صوبہ کومو کا صدرمقام ہے جس کے زیر انتظام 162 کمونے ہیں۔

معیشت زیادہ تر صنعتوں پر منحصر ہے جن میں اہم پیداوار سلک کی ہے۔ گذشتہ کچھ سالوں سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے اور جھیل کومو کے کنارے سیاحوں سے بھرے رہتے ہیں۔